Tuesday 23 September 2014

لڑکیوں کو سمجھنے کے پانچ آسان طریقے



    پیرس (نیوز ڈیسک) اگرچہ یہ بات بڑی حد تک درست ہے کہ خواتین ایک پیچیدہ مخلوق ہیں جنہیں سمجھنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ کم از کم پانچ اہم باتوں کا خیال رکھ کر آپ بڑی حد تک خواتین کے مزاج کو سمجھ سکتے ہیں۔
    -1 الفاظ عمل کا نعم البدل نہیں ہوسکتے، اگر آپ صرف لفظوں میں ہی خاتون کی تعریف کرتے رہیں، اسے اہمیت دیتے رہیں تو یہ کافی نہیں، اپنے عمل سے اسے پیار اور اہمیت کا احساس دلائیں۔
    -2 خواتین کی زندگی میں جذبات کا عمل دخل بہت زیادہ ہوتا ہے لہٰذا ان کے جذبات کو سمجھیں اور ہر بات کا فیصلہ منطق پر نہ کریں۔ ضروری نہیں کہ وہ ہر بات الفاظ میں کہیں لہٰذا ان کی باتوں کو سننے کی کوشش کریں۔
    -3 خواتین اگر ہر بات اور عمل سے چھلکتی نظر آتی ہے لہٰذا ایسی حالت میں ان سے اپنی مرضی کے رویے کا تقاضا کرنے کی بجائے ان کی دلجوئی کریں تاکہ وہ اپنی پریشانی سے نجات پائیں باقی رویہ خود بخود خوشگوارہوجائے گا۔
    -4 یہ بات یاد رکھیں کہ خواتین بھی اسی طرح کی انسان ہیں جیسے کہ آپ ہیں، لہٰذا محبت، عزت، اعتبار، خوشی، ساتھ اور اہمیت جیسی بنیادی باتیں ان کی بھی اسی طرح سے ضرورت ہیں جیسے کہ ان کی آپ کو ضرورت ہے۔
    -5 معاشرہ خواتین کی تربیت ایسے کرتا ہے کہ وہ خود کو چاہی جانے والی مخلوق سمجھتی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ آپ ان میں دلچسپی کا اظہار کریں۔ کسی اچھے تعلق کو محبت میں بدلنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ دوسری طرف سے اظہار محبت کا انتظار کئے بغیر خود پہل کرکے محبت کا اظہار کریں۔

    0 comments:

    Post a Comment