Tuesday 23 September 2014

سنگترے کے علاوہ وٹامن سی سے بھرپور غذائیں



    نیویارک(نیوزڈیسک)سنگترہ قدرتی طور پر وٹامن سی کا خزانہ ہوتا ہے اور لوگوں کو ہمیشہ تلقین کی جاتی ہے کہ وٹامن سی کے حصول کے لئے سنگترے کا جوس استعمال کریں لیکن کچھ پھل اور سبزیاں ایسی بھی ہیں کہ جن میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ سنگترے کے علاوہ کن پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
    مرچیں:
    آدھے کپ پسی ہوءیمرچ میں 107.8ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ تحقیق ثابت کر تی ہے کہ جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں مرچیں مفید ہوتی ہیں۔
    سرخ شملہ مرچیں:
    سرخ شملہ مرچوں کے ایک کپ میں 190ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بہت اچھی غذا ہے۔
    سبز شملہ مرچیں:
    اگر آپ کے ہاتھ میں ایک کپ سبز شملہ مرچیں پسی ہوتی ہیں تو اس میں 120ملی گرام وٹامن سی ہوگا۔ یہ فائبریس گر ہے۔
    بند گوبھی:
    ایک کپ بند گوبھی میں 80.4ملی گرام وٹامن سی کے علاوہ وٹامن Aبھی پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس مٰں وٹامن Kبھی موجود ہوتا ہے جو کہ نشونما کے لئے پاور ہاﺅ س کاکام کرتے ہیں۔
    گوبھی کا پھول:
    گوبھی کے پھول میں 132ملی گرام وٹامن سی اور یہ ہر مرتبہ کھانے سے 30کلوریز مہیا کرتا ہے۔ گوبھی کے پھول کینسر کو روکنے کی صلاحیت سے بھر پور ہوتاہے۔
    پپیتا:
    مزے کی بات یہ ہے کہ پپیتا کھانے سے جلد چمکدار ہو جاتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہو جاتی ہیں۔ ایک کپ پپیتے میں 88.3ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔
    سٹرابیری:
    سٹرابیری کے ایک کپ میں 84.7فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ یہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید پھل ہے۔ سٹرابیری آپ کے دانتوں کا قدرتی سفیدی بحال کرتی ہے۔
    پائن ایپل:
    پائن ایپل میں وٹامن سی کی مقدار 78.9ملی گرام ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں برمولین نامی انزائم پایا جاتا ہے جو کہ پوٹاشیم اور کاپر سے بھر پور ہوتا ہے۔
    آم:
    پھلوں کا بادشاہ بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں ایک اوسط آم میں 122.3ملی گرام وٹامن سی کے علاوہ وٹامن Aبھی پایا جاتا ہے جو رنگوں کی صحت کے علاوہ قوت مدافعت بڑھاتاہے۔

    0 comments:

    Post a Comment