خوبصورت رنگوں والا پہاڑی سلسلہ

ڈیلی بائیٹس
 0
بیونس آئرس(نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف پہاڑی سلسلے پر فضائی مقامات،بلندی یا دشوار گزار اور شدید ماحول جیسی باتوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ارجنٹینا کا ایک پہاڑی سلسلہ بہت منفرد وجہ سے مشہور ہے۔
بولیویا کی سرحد کے قریب واقع ہورنوکال کا پہاڑی سلسلہ اپنے محورکن رنگوں کی وجہ سے سادی دنیامیں شہرت رکھتا ہے۔
یہ پہاڑ قدر تی طور پر ہی مختلف رنگوں کی تہوں سے بنے ہوئے ہیں اور ایک 4300 میٹر بلندر ایک قریبی پہاڑ سے ان کا بہترین نظارہ کیا جاسکتا ہے فوٹو گرافر کیون ذوالی نے اس پہاڑی سلسلے کی حرت انگیز تصاویر بنائی ہیں۔ جس میں رنگوں کا ایک سمندر نظر آتا ہے جس کی لہریں تاحد نگاہ پھیلی ہیں۔ یہ تصاویر اس قدر محور کن ہیں کہ یہ یقین کرنا  مشکل ہے کہ یہ ایک قدرتی منظر ہے یوں لگتا ہے کہ کسی مصور نے من پسند رنگوں سے ایک جیسی پینٹنگ بنائی۔ رات کو بنائی گئی تصاویر میں پس منظر میں ستاروں سے بھر ا آسمان بھی نظر آرہا ہے جو منظر کو ایک جادوئی خوبصورتی عطا کرتا ہے۔
 ان پہاڑوں کی پراسرار خوبصورتی کی وجہ سے اس علاقے کو جادوئی سرزمین بھی کہا جاتا ہے۔