Friday 5 September 2014

مردوں کی کی قابلیت کا بھانڈا خواتین نے پھوڑ دیا



    پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں کئے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کی اکثریت اس بات سے لاعلم ہے کہ خواتین کی جسمانی مسرت کیلئے ضروری ترین باتیں کونسی ہیں اور خواتین کی اکثریت نے اپنی ضروریات کے متعلق مردوں کی معلومات اور صلاحیت پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
    یہ سروے ”سافٹ پیرس“ نامی کمپنی نے اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے سے پہلے کیا ہے۔
    پینسٹھ فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ عورتوں کو خوش کرنے کے راز جانتے ہیں جبکہ صرف 49 خواتین نے کہا کہ واقعی مرد یہ باتیں جانتے ہیں۔ تقریباً 23 فیصد مردوں کا خیال تھا کہ ان کی خواتین جسمانی اطمینان کا جھوٹا تاثر دیتی ہیں جبکہ صرف 16 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ واقعی ایسا کرتی ہیں۔ اسی طرح سروے میں شامل تقریباً تمام مردوں کا خیال تھا کہ خواتین عمر کے کسی نہ کسی حصے میں خود لذئی کا سہارا لیتی ہیں جبکہ خواتین میں سے صرف  23 فیصد نے کہا کہ وہ ایسا کرتی ہیں۔ نصف سے زائد مردوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ خواتین کے جسم کے حساس ترین مقامات کو نسے ہیں اور خواتین کے مقابلہ میں ان کی بہت کم تعداد ان مقامات کی اہمیت سے آگاہ تھی۔
     سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مردوں میں یہ جذبہ بھر پور پایا جاتا ہے کہ وہ خواتین کو جسمانی مسرت سے سرشاد کرنے کیلئے ان کی اصل ضروریات کی معلومات زیادہ سے زیادہ حاصل کریں۔

    0 comments:

    Post a Comment