Friday 5 September 2014

وہ جیل جہاں ہر قیدی جانے کی خواہش رکھتا ہے



    روم(نیوز ڈیسک)دنیا کے خطرناک ترین مجرموں کیلئے بنائی گئی جیل جوکہ گورگونا جزیرے پر قائم ہے دراصل دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں مجرم کسی دیہات کے باسیوں کی طرح کاشتکاری کرنے ہیں۔ جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور زیتون کا تیل نکالتے ہیں۔ لیورنو بندگارہ سے 37 کلومیٹر کی دوری پر واقع یہ جزیرہ باقی ملک سے الگ تھلگ ہے اور اسے مجرموں کی کالونی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ کالونی جزیرے پر اس لئے قائم کی گئی ہے تاکہ قتل اور دیگر بھیانک جرائم میں  ملوث خطرناک مجرم کسی طرح بھی فرار نہ ہوسکیں۔ یہاں تقریباً   100 قیدی موجود ہیں۔ یہ قیدی کسی بڑے زرعی فارم کے ملازمین جیسی زندگی گزارتے ہیں۔ کچھ کی زمہ داری کاشتکاری ہے اور یہ لوگ دالیں۔ سبزیاں اور جانوروں کیلئے چارہ اگاتے ہیں۔ کچھ دوسرے قیدی جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور ہیں۔ یہ جانور گوشت اور دودھ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔
    یہ جزیزہ قدرتی حسن میں دنیا کے کسی بھی خوبصورت مقام سے کم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اٹلی کی جیلوں میں قید مجرموں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں یہاں بھیجا جائے۔ اس مقصد کیلئے متعلقہ وزارت کو درخواست دینا پڑتی ہے جس کے بعد منتخب قیدیوں کو یہاں بھیجا جاتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment