Friday 12 September 2014

کسانوں نے چاول سکھانے کےلئے منفرد ترین طریقہ اپنا لیا



    بیجنگ (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں سڑکوں کے اوپر آپ کو بجری اور تارکول ہی نظر آئے گا مگر چین کی ایک سڑک کے اور سیاہ تارکول کی بجائیے سنہرے چاولوں کی تہہ بچھی ہے۔ یہ سڑک جنوب مغربی صوبے چونگ کنگ کے شہر منگڈا میں واقع ہے۔ یہاں کے کسانوں نے گیلے چاول سکھانے کیلئے انہیں سڑک پر ڈال دیا ہے جس سے 800 میٹر طویل چاولوں کی سڑک وجود میں آگئی ہے۔ چاولوں کو چھلکوں سمیت سڑک پر بچھایا گیا ہے تاکہ یہ سوکھ جائیں اور کسان اس بات کی بھی فکر نہیں کرتے کہ دن بھر گاڑیاں ان کے اوپر سے گزرتی رہتی ہیں۔ گاڑیوں کے گزرنے سے چھلکے علیحدہ ہوجاتے ہیں اور ہوا کے ساتھ اڑ جاتے ہیں۔ بعد میں چاولوں کو اکٹھا کرلیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے متعدد علاقوں میں چاول سکھانے کیلئے یہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment