Friday 12 September 2014

بیوٹی کریموں کے بارے میں حیران کن انکشافات



    یارکشائر (نیوزڈیسک) اگر آپ کی عمر میں اضافہ ہو رہا ہے تھا یہ بھی لازمی ہے کہ بڑھتی عمر کے اثرات چہرے پر بھی پڑ رہے ہیں جیسا کہ جھرریاں، سیاہ دھبے اور دوسری علامات چہرے سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جو پریشان کن علامت ہے۔ دنیا بھر میں لوگ بڑھتی عمر روکنے کیلئے کریموں پر سالانہ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر میں جلد خراب ہونے کی 2 بنیادی وجوہات ہیں جنہیں آپ کریموں کی مدد سے روک نہیں سکتے۔ تاہم وقتی طور پر کریموں کے استعمال سے چہرے کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ کریموں میں موجود کیمیکلز جلد کیلئے سخت نقصان دہ ہوتے ہیں جن کے متواتر استعمال سے جلد کو زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ کریمیں آپ پیسے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد بھی برباد کر دیتی ہیں۔ 
    وجوہات: جلد پر پڑنے والی جھرریوں اور داغ دھبوں ی وجہ پانی اور غذائی اجزاءکی کمی ہیں۔ بڑھی ہوئی عمر کے ساتھ جلد سورج کی شاععوں، آلودگی کی وجہ سے عذائی اجزاءپیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے جس کے باعث جلد پر جھرریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ جبکہ نوجوانوں کی جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے عذائی اجزاءموثر کردار ادا کرتی ہیں اور جلد میں موجود پانی کے خلیات بھی اسے تروتازہ رکھتے ہیں۔ 
    بیوٹی کریم کے نقصانات: 
    مارکیٹ میں بڑھتی عمر کو روکنے کیلئے مصنوعات کی کوئی کمی نہیں لیکن حقیقت میں یہ سب کریمیں جلد کیلئے نقصان دہ ہیں۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ عمر بڑھنے کی وجہ سے جلد خراب ہونے کی دو بنیادی وجوہات ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب کریمیں جلد پر بڑھتی ہوئی عمر روکنے میں ناکام ہیں بلکہ یہ جلد کو مزید خراب کر دیتی ہیں ان میں موجود کیمیکلز جلد کی خرابی کی بڑی وجہ بنتے ہیں تو دوسری طرف بار بار کریمیں منہ پر رگڑنے کے بھی نقصان دہ اثرات ہیں۔ کریموں میں موجود ایسڈ وقتی طور پر تو جلد کو بہتر بنا دیتا ہے لیکن ان کا لگاتار استعمال جلد کی اوپری سطح کو پتلا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جھرریاں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ کیمیکلز کی وجہ سے جلد میں ٹاکسن کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جو اصل میں زہریلے مادے ہوتے ہیں۔ یہ زہریلے مادے خون میں شامل ہو کر جلد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ کریموں میں شامل جلد کی حفاظت کرنے والا کیمیکل دراصل یسٹروجن ہیں جو ہارمون اور تولیدی نظام میں خلل کے ساتھ ساتھ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب تمام بیوٹی کریموں کا طویل مدت تک استعمال کسی طور پر محفوظ نہیں۔ 
    غذائیت: غذائیت جلد کو تروتازہ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ نوجوان افراد کے جسم میں موجود غذائیت کی وجہ سے ایک خاص مدت کے بعد جلد تبدیل ہوتی رہتی جس کی وجہ سے جلد تروتاز دکھتی ہے لیکن 30 سال کی عمر کے بعد غذائیت کی کمی کی وجہ سے یہ عمل سست پڑ جاتا ہے۔ جبکہ 70 سال کی عمر میں یہ عمل بالکل رُک جاتا ہے۔ اس لئے بڑھتی عمر کے دوران کریموں کا استعمال زیادہ نقصان دہ ہے۔ 
    بدقسمتی سے مارکیٹ میں دستیاب کریموں میں بہت زیادہ CoQ10 پایا جاتا ہے جو جلد کو سخت کرنے کے سادہ جلد میں زہریلے مادے بھی پیدا کرتا ہے جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment