Tuesday 9 September 2014

مردوں کے باپ بننے کی صلاحیت بڑھتی عمر سےمتاثر ہوتی ہے،جدید تحقیق




لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) خواتین میں ایک مخصوص عمر کے بعد تولیدی صحت اور صلاحیت میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے لیکن ایک تازہ امریکی تحقیق نے مردوں کے متعلق بھی ایسے ہی نتائج اخذ کرلئے ہیں۔ لاس اینجلس کی ایپروڈکٹوٹیکنالوجی لیبارٹریز کی تحقیق میں 5081 مردوں کے سپرم کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 35 سال کی عمر کے بعد نہ صرف سپرم کی کوالٹی میں کمی واقع ہوجاتی ہے بلکہ بیٹا پیدا کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوجاتی ہے۔ سائنسی جریدے ”نیوسائنٹسٹ“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ سپرم کی صحت میں کمی واقع ہوتی جاتی ہے اور اس کا آغاز 35 سال کی عمر سے ہوتا ہے۔ تحقیق میں 16 سے 72 سال کے مردوں کے سپرم کا تجزیہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ 35 سال کی عمر کے بعد ایکس کروموسوم والے سپرم کی تعداد بڑھنا شروع ہوجاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ایکس (X) کروموسوم کا اضافہ وائی (Y) کروموسوم کی کمی 55 سال کی عمر کے بعد واضح نظر آتی ہے۔ یاد رہے کہ مردوں میں X اور Yکروموسوم پائے جاتے ہیں جن میں سے Xکروموسوم بیٹی اور Y کروموسوم بیٹے کی پیدائش کا سبب بنتا ہے اور بیٹے یا بیٹی کی پیدائش کا انحصار مرد کے کروموسومز پر ہوتا ہے جبکہ اس میں عورت کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔

0 comments:

Post a Comment