Tuesday 9 September 2014

الیکٹرانک مصنوعات جو آپ خرید سکتے ہیں




برلن (نیوز ڈیسک) جدید الیکٹرانک آلات میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ جنہیں قیمتی ہیرے جواہرات سے مزین کرکے یا ناقابل یقین کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے لیس کرکے عام دستیاب ٹیکنالوجی سے بہت منفرد بنادیا گیا ہے۔ دنیا کی قیمتی ترین ٹیکنالوجی کا ایک مختصر تعارف درج ذیل ہے:
-1 ایروسسٹم سپیکر
یہ ساﺅنڈ سسٹم آئی فون کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور اسے فرانسیسی موسیقار جین مائیکل جار نے کئی سال کی تحقیق کے بعدبنایا ہے۔ اس کی قیمت 1115 ڈالر (تقریباً 111500 پاکستانی روپے) ہے۔
-2 آپٹی مس کی بورڈ
اس کی بورڈ کے ہر بٹن کو اپنی مرضی کے مطابق فنکشن دیا جاسکتا ہے اور ہر بٹن کے اوہر ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا فنکشن کیا ہے۔ اس کی قیمت 1500 ڈالر (تقریباً 150000 پاکستانی روپے) ہے۔
-3 پینا سونک 45 ٹیبلٹ
یہ ٹیبلٹ کمپیوٹر 2.5 فٹ کی بلندی سے گرانے پر بھی ٹوٹتا نہیں، اس کی قیمت 6000 ڈالر (تقریباً 600000 پاکستانی روپے) ہے۔
-4 ایگولائف سٹائل نوٹ بک
اس کمپیوٹر کی سطح پر مگرمچھ کی کھال جیسا خالص چمڑہ لگایا گیا ہے۔ اس کی قیمت 10900 ڈالر (تقریباً 1090000 پاکستانی روپے) ہے۔
-5 ویرٹوسیگنیچر ٹچ
اس سمارٹ فون کی باڈی ٹائینیم سے بنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ سٹیل سے بھی ڈھائی گنا زیادہ مضبوط ہے۔ اس کی سکرین بھی سکریچ سے محفوظ ہے، اس فون کی قیمت 20 ہزار ڈالر (تقریباً 20,00,000 پاکستانی روپے) ہے۔
-6 لوالگیو لیپ ٹاپ
خاص قسم کے چمڑے سے ڈھکے اس لیپ ٹاپ کی میموری سالڈ سٹیٹ مٹیریل سے بنائی گئی ہے اور اس میں بلورے پلیئر بھی ہے۔ اس کی قیمت ایک ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
-7 سٹیوارٹ ہیو آئی پیڈ 2
اس آئی پیڈ پر 12.5 قیراط کے خالص ہیرے جڑے ہیں اور اس کے فرنٹ سائیڈ کو 75 ملین سال پرانی چٹان کے ٹکڑے سے بنایا گیا ہے۔ اس کی قیمت 5 ملین ڈالر (تقریباً 50 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
-8 سٹیوارٹ ہیو بلیک ڈائمنڈ آئی فون 5
اس سمارٹ فون کا فریم سونے سے بنا ہے اور اس کے اوپر انتہائی قیمتی سیاہ ہیرا جڑا ہے۔ اس کی قیمت ناقابل یقین 10 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے) ہے۔

0 comments:

Post a Comment