Tuesday 9 September 2014

محبوب کی یاد کے صحت پر مثبت اثرات، تحقیق نے ثابت کردیا




اونٹاریو (نیوز ڈیسک)محبت کے جسم و ذہن پر مثبت اثرات کے بارے میں ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ محبوب کے بارے میں سوچنے سے موڈ اچھا ہوجاتا ہے، تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور جسم چاق و چوبند ہوجاتا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اس میں 183 لوگوں پر تجربات کئے گئے۔ تحقیق میں شامل افراد کو اپنے محبوب کے بارے میں سوچنے کیلئے کہا گیا اور ایسا کرنے سے پہلے اور بعد میں ان کے خون کے ٹیسٹ کئے گئے۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ محبوب کے بارے میں سوچنے سے خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ گئی جس سے کورٹی سلو ہارمون اور ایڈرینالین کی مقدار بھی بڑھ گئی۔ یہ وہ ہارمون ہیں جو موڈ کو اچھا کرتے ہیں اور طبیعت کو ہشاش بشاش کرتے ہیں اور سائنسدانوں نے اس کیفیت کو پوسٹر لیس کا نام دیا ہے اور یہ ذہنی دباﺅ کی کیفیت دسٹریس کے برعکس اثرات پیدا کرتی ہے۔ موڈ پر اچھے اثرات عام دوستوں کے بارے میں سونے سے مرتب نہیں ہوئے جبکہ کام اور ذمہ داریوں کے بارے میں سوچنے سے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے سائیکوفزیالوجی میں شائع کی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment