Thursday 11 September 2014

قدیم ترین تلوار چینی لڑکے نے بے دھیانی میں ڈھونڈ نکالی



    بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک 11 سالہ بچے نے ایک ایسی دریافت کرلی جو بڑے بڑے محققین کا خواب ہوسکتی ہے۔ ننھا جنکسی دریائے لاﺅ زولن میں نہا رہا تھا کہ اچانک اس نے پانی میں کوئی نوکدار چیز محسوس کی جسے اس نے ریت کو کھود کر باہر نکال لیا۔ یہ ایک انتہائی پرانی تلوار تھی جسے وہ اپنے گھر لے آیا۔ جنکسی کا والد اور اہل علاقہ اس عجیب و غریب تلوار کو دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور کچھ لوگوں کی اسے مہنگے داموں خریدنے کی خواہش کے باوجود بچے کے والد نے اسے سرکاری حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ جن ہائی اس عجوبے کو لے کر جیانگ سو صوبے کے گاﺅیوکلچرل ریلکس بیورو کے ماہرین آثار قدیمہ کے پاس گیا۔ ماہرین کے تجزیے نے ظاہر کیا کہ 10 انچ کی تلوار کانسی سے بنی ہوئی ہے اور یہ تقریباً 3000 سال پرانی ہے۔ اس کا تعلق چینی تہذیب کے آغاز کی شینگ یا زو شاہی خاندان سے ہے۔ حکام کی طرف سے جنکسی اور اس کے والد کو اس قدر نادر تلوار حکومت کے حوالے کرنے پر انعام بھی دیا گیا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment