دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی میں ایک بہت بڑے شاپنگ سنٹر کی تعمیر جاری ہے جو235000مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں400دکانوں کی گنجائش کے علاہ بیس سکرین سینما اور10ہزار کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہو گی یہ یقینا ایک ایسی جگہ ہے جسےکوئی کبھی فراموش نہیں کرنا چاہے گا۔ اس سپر مال کی تعمیر نومبر میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات میں تعمیر کئے جانے والا یہ ”یاس مال“ دنیا کا دوسرا بڑا شاپنگ مال ہے جسے ایک انسان ساختہ جزیرے پر بنایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ ہر سال20ملین خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا اور اس کا رقبہ 235000مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہو گا جو فراری ورلڈ تھیم پارک کا گھر بھی ہے۔
0 comments:
Post a Comment