Saturday 13 September 2014

محبوب سے بچھڑنے کا غم ’غلط‘ کرنے کے انتہائی آسان طریقے



    نیویارک (نیوز ڈیسک) اپنے ہمسفر سے تعلق ختم ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ مختلف لوگ اس صورتحال میں مختلف قسم کا ردعمل دیتے ہیں تاہم اگر آپ ان تعلقات کو بھلا کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو سفر کرنا آپ کے پاس بہترین آپشن ہے۔ سفر یا سیر پر جانا اس صورتحال میں کس طرح مدد گار ثابت ہوتا ہے؟ اس کی 8 بنیادی وجوہات ہیں:
    -1 سفر پر جانے سے آپ کا دھیان بٹ جائے گا اور آپ اپنے محبوب سے تعلقات کے علاوہ نئی چیزوں کے بارے میں سوچیں گے۔
    -2 دوران سفر اکثر نت نئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، یہ آپ کو اپنی پرسکون زندگی سے نکالیں گی اور خود اعتمادی میں اضافہ کا باعث بنیں گی۔
    -3 آپ کو نئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملے گا اور ان دوستوں سے دور ہونے کا جو ہر وقت آپ سے ماضی کی بات کرکے ہمدردی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ 
    -4 نئے دوستوں کے ساتھ آپ نئے تجربات اور نئی یادیں حاصل کرسکتے ہیں۔
    -5 سفر کرنا آپ کو اپنے بارے میں سوچنے کا وقت دیتا ہے اور سوچ کو واضح بنانے میں مدد دیتا ہے۔
    -6 اپنی روٹین سے دور رہ کر آپ باآسانی نئی شروعات کرسکتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
    -7 یہ آپ کو سوچنے کا نیا زاویہ مہیا کرتا ہے۔ اس طرح آپ اپنی ز ندگی پر ایک مختلف زاویے سے غور کرسکتے ہیں۔
    -8 اس طرح آپ اس ایک شخص پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ وہ آپ کو خوش رکھے اور وہ شخص آپ خود ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment