Saturday 13 September 2014

ہونٹوں کی ساخت شخصیت کی عکاس ہوتی ہے



    نیویارک (نیوز ڈیسک) انسانی چہروں کی ساخت اور شخصیت میں تعلق کے موضوع پر تو بہت تحقیق ہوچکی ہے لیکن اب معروف لپسولوجسٹ ”اینا سنوڈگراس“ کا دعویٰ ہے کہ ہونٹوں کی ساخت بھی انسان کی شخصیت کی عکاس ہوتی ہے۔ اس مقصدکے لئے انہوں نے آٹھ مختلف اقسام کے ہونٹوں کی نشاندہی کی ہے۔ آپ بھی کاغذ پر اپنے ہونٹوں کے نقش لگا کر یہ تجربہ کرسکتے ہیں۔
    -1 تکون کی شکل والے نقوش (Triangle Lip Print ):
    اگر آپ کے ہونٹوں کا نقش ایسا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ دوسروں کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور چھپی ہوئی صلاحیتیں پہچاننے میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ آپ بطور ٹیچر، کوچ یا مینجر بے حد کامیاب رہیں گے۔ ہیومن ریسورس کے شعبے میں بھی آپ کی صلاحیتیں بے حد کام آسکتی ہیں۔
    -2 مستطیل شکل کے نقوش (Rectangle Lip Print):
    لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے آپ سے رجوع کرتے ہیں۔ گھر اور دفتر میں لوگ مشکلوں کے حل کے لئے آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔
    -3 بند لپ پرنٹ (Closed Lip Print):
    اگر ایک دفعہ فیصلہ کرلیں تو پھر آپ اسے تبدیل نہیں کرتے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ جو کام شروع کرلیں اسے پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں اور جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔
    -4 کھلے کنارے (Open Corners Lip Print):
    اگر لپ پرنٹ کے کنارے آپس میں جڑے نہ ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ آسانی سے بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں یا مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔
    -5 بھرا ہوا نچلا ہونٹ (Full Lower Lip):
    آپ بے حد فرخدل ہیں اور کھل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ اپنے جذبات کو الفاظ میں ڈھالنا بھی آپ کو بے حد اچھا آتا ہے۔آپ بطور ٹیچر، سپیکر، پرفارمر یا رائٹر بے حد کامیاب رہیں گے، آپ بچوں اور جانوروں کے ساتھ بھی جلد مانوس ہوجاتے ہیں۔
    -6 دباﺅ والا لپ پرنٹ (Stressed Lip Print):
    اوپر والے ہونٹ پر دباﺅ کی لکیروں کا مطلب ہے کہ آپ ان چیزوں کے بارے میں پریشان ہیں جن کا حل نکالنے میں آپ کو دشواری کا سامنا ہے۔ نیچے والے ہونٹ پر ان نشانات کا مطلب ہے کہ آپ اپنے جذبات اپنے تک رکھتے ہیں اور انہیں ظاہر کم کرتے ہیں۔
    -7 دباﺅ والا لپ پرنٹ (Overwhelmed Lip Print):
    اگر لپ پرنٹ کا باہر والا حصہ زیادہ نمایاں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پر دباﺅ بے حد زیادہ ہے اور آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ موجود کاموں سے چھٹکارا حاصل کریں ورنہ یہ دباﺅ آپ کی صحت میں خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
    -8 Ghorst Lip Print
    اگر لپ سٹک لگانے کے باوجود ہونٹوں کا پرنٹ نہایت مدھم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ تھکے ہوئے ہیں، آپ کے جسم کے پاس توانائی بے حد کم ہے، بہتر ہے کہ کام سے وقفہ لیں اور چند روز کے لئے چھٹیوں پر چلے جائیں۔
    نوٹ: یہ طریقے عورتوں اور مردوں دونوں کے لئے کارگر ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment