برمنگھم (نیوز ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے قدرتی جوش و خروش بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں کمی نہ صرف ازدواجی زندگی میں تلخی پیدا کرتی ہے بلکہ متعدد جسمانی اور نفسیاتی الجھنیں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔ جنسی جوش کو متاثر کرنے والے چند اہم عوامل کا تذکرہ درج ذیل ہے:
-1 نامردی
مردوں میں جنسی فعل سرانجام نہ دے پانا جسمانی اور ذہنی تکلیف کا باعث بنتا ہے اور اس کے باعث جنسی جوش سرد پڑ جاتا ہے۔ نامردی کی کیفیت جسمانی اور نفسیاتی ہر دو طرح کی ہوسکتی ہے اور اس کا شافی علاج موجود ہے لہٰذا اس کیلئے کسی قابل ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
-2 مینو پاز
خواتین میں سن یاس کے آغاز کے بعد ہارمون کی افزائش میں کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اعضاءکی خشکی اور نتیجتاً درد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سن یاس کی وجہ سے جوش میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ یہ مسئلہ بھی ڈاکٹر کے مشورہ سے کلی طور پر حل کیا جاسکتا ہے۔
-3 ڈپریشن
اگر آپ جنسی جوش میں کمی محسوس کرتے ہیں تو اس کی ایک بنیادی وجہ ڈپریشن بھی ہوسکتا ہے کیونکہ مسلسل سخت ذہنی دباﺅ جنسی صحت کو متاثر کرتا ہے اور ڈپریشن کی ادویات بھی اس حوالہ سے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔
-4 بدخوابی
اچھی جنسی صحت کیلئے نیند پوری کریں کیونکہ بدخوابی سے نہ صرف عمومی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ جنسی جوش بھی ماند پڑجاتا ہے۔
-5 بچوں کی دیکھ بھال
والدین ننھے بچوں کی ذمہ داریوں کی وجہ سے بھی دباﺅ کا شکار ہوسکتے ہیں لہٰذا ان ذمہ داریوں میں سے اپنے لئے وقت ضرور نکالیں۔
-6 منشیات
ہر قسم کی منشیات جنسی صحت کیلئے سخت مضر ہیں خصوصاً شراب نوشی اور کثرت سے سگریٹ نوشی سے بچیں۔
-7 ناچاقی
گھریلو ناچاقی سے حتیٰ المقدور حد تک بچیں کیونکہ آپس میں تلخی کا منفی اثر جنسی صحت پر ضرور اثر انداز ہوتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment