Saturday 13 September 2014

اوزون کی تہہ میں بحالی کے آثار، سوراخ کا پھیلاﺅ رک گیا



    نیویارک (ویب ڈیسک) انسانوں میں جلد کے کینسر کا سبب بننے والی بالائے بنفشی یا الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی اوزون کی تہہ میں بحالی کے آثار دکھائی دیے ہیں، براعظم انٹار کٹیکا کے عین اوپر اوزون کی تہہ میں بننے والے سوراخ کا پھیلاﺅ بھی رک گیا ہے۔ برطانو ی خبر رساں ادارے کے مطابق اب بھی اس سوراخ کے بند ہونے کا عمل شروع ہونے میں ایک دہائی لگے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اوزون کی تہہ کی یہ بحالی سراسر اس سیاسی عزم کا نتیجہ ہے جس کا مقصد انسان کی پیدا کردہ سی ایف سی گیسوں میں کمی لانا تھا جو اوزون کو تباہ کر رہی تھیں۔ موسمیات کے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل مچل جیراڈ کا کہنا ہے کہ اوزون کی تہہ کے بارے میں بین الاقوامی اقدامات بحالی ماحولیات کی کامیابی کا مظہر ہیں، اس سے ہمیں حوصلہ ملے گا کہ ہم ماحولیات کے لیے اس سے بھی بڑے مسائل کے لیے عجلت اور اتحاد کا مظاہرہ کریں، سائنسدان ابھی یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اوزون کی تہہ کا سوراخ خود بخود بھرنے لگے گا۔

    0 comments:

    Post a Comment