Saturday, 13 September 2014

آنکھوں کے گردسیاہ حلقوں سے نجات کےآسان نسخے



    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاہ ہلکے آپ کوخوابیدہ یا ظاہری  طور پر سست  ظاہر کرتے ہیں، لیکن ذیل کی کچھ سادہ باتوں پر عمل کرکے آپ اس مصیبت سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔سب سے پہلے آپ کا جسم تناﺅ کے اثرات آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکوں کی صورت میں ظاہر کرنا شروع کرتا ہے۔جہاں کی جلد پتلی ہوتی ہے وہاں سیاہ ہلکے بن جاتے ہیں۔آپ کے ذہن میں ان غیر ضروری اور ان چاہے سیاہ نشانات سے نجات پانے کا خیال اکثر آتا ہے لیکن ان سے چھٹکارا پانا اتنا آسان نہیں ہے۔اس نقصان کے ازالے کے لئے چند ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے، آیئے ان کا جائزہ لیں۔
    سیاہ ہلکوں والی جگہآنکھوں کے گردسیاہ ہلکے اس بات کی علامت ہوتے ہیں کہ آپ کا جسم جو کچھ چاہتا ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔آپ کے چہرے کی یہ حالت جن عوامل کا نتیجہ ہوتی ہے، ان میں تھکن، تناﺅ، پانی کی کمی، خون کی ناکافی فراہمی، سوزش اور جلدی سیاہی کا اکٹھا ہونا شامل ہے۔ گو کہ ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے لیکن اس پر تھوڑی توجہ دینا ضروری ہوتی ہے۔
    سیاہ ہلکوں سے کیسے نپٹا جائےاگر سیاہ ہلکے پانی کی کمی کی وجہ سے ہوں تو آپ کو اپنی جلد کو نمدار بنانا چاہیے اس کے لئے آپ اپنی جلد پر گرین ٹی بیگز یا کھیرے کے ٹکڑوں کا ماسک استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کی جلد کو نمدار بنائے گا بلکہ سکون بخش بھی ہوگا۔
    ٹماٹر جس میں Catalase انزائم ہوتے ہیں جو جلد پر سیاہ ہلکوں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، لہٰذا چہرے پر ٹماٹر کا ماسک بھی اس ضمن میں مفید ہے۔چہرے کی رنگت اڑنے کی صورت میں وٹامن سی کا استعمال کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وافر پانی اور دیگر جوسز کا استعمال بھی آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment