Saturday, 13 September 2014

شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو کسی نے نہیں بتائیں



    لاہور (نیوز ڈیسک) شادی کے بعد کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں کچھ نہ کچھ اندازہ تو سب کو ہوتا ہے لیکن پوری بات اس تجربے سے گزرنے کے بعد ہی کھلتی ہے۔ کچھ باتیں ایسی ہیں جو ہماری توقعات کے بالکل برعکس بھی ہوسکتی ہیں اور حیرانی یا پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
    ٭.... عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ پہلا سال تو پھولوں کی سیج ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسی سال میں ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئی زندگی سے مطابقت اختیار کرنے میں شدید ترین مسائل سامنے آتے ہیں۔
    ٭.... شادی کے بعد اس سے پہلے والی نزاکتیں اور طاقتیں ختم ہوجاتی ہیں اور میاں بیوی کے منفی پہلو بھی کھل کر سامنے آجاتے ہیں۔
    ٭.... شادی صرف پیار محبت ملنے کا نام نہیں اس میں بہت سی ناپسندیدہ باتوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور مسائل پر صبر کرنا پڑتا ہے۔
    ٭.... شادی شدہ زندگی ہمہ وقت پرجوش نہیں ہوتی اور کبھی کبھار آپ کو خواہش کے باوجود قربت میسر نہیں ہوسکتی۔
    ٭.... روزمرہ معاملات پر جابجا اختلاف رائے ہونا ہر شادی کا لازمی حصہ ہے اور یوں بحث و تکرار چلتی ہی رہتی ہے۔
    ٭.... میاں اور بیوی دونوں کے ماضی میں کچھ ناپسندیدہ باتیں ہوسکتی ہیں لہٰذا ان کی ٹوہ لگانے کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا سیکھیں۔
    ٭.... ہمارے ہاں شادیاں دو افراد کی بجائے دو خاندانوں میں ہوتی ہیں لہٰذا میاں بیوی کیلئے ایک دوسرے کے خاندانوں کے ساتھ بھی اچھا نباہ کرنا ضروری ہے۔
    ٭.... اکثر کاموں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی بھرپور کوشش جاری رہتی ہے چاہے یہ بچوں کو پڑھانا ہو یا باوچی خانے کے انتظامات۔
    ٭.... اخراجات پر اختلافات تو ضرور ہوتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کو بدانتظامی اور فضول خرچی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
    ٭.... شادی کے بعد زندگی میں پہلی دفعہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے سو اور جاگ نہیں سکتے، کبھی ایک کا الارام دوسرے کو تنگ کرتا ہے تو کبھی دوسرے کے خراٹے۔
    ٭.... شادی کے بعد مردوں کو دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ اور راتیں باہر گزارنے کا رویہ کافی حد تک بدلنا پڑجاتا ہے۔
    ٭.... اور جناب شادی کے بعد ایک اہم تبدیلی یہ ہوتی ہے کہ آپ کی سماجی حیثیت بدل جاتی ہے اور خاندان کے بچے اور یہاں تک کے بازار اور پارک میں کھیلتے ہوئے بچے بھی آپ کو آنٹی اور انکل کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment