Tuesday 23 September 2014

حقے نے معصوم بچی قتل کروا دی



    صنعائ(نیوزڈیسک)ایک یمنی خاتون نے زنجیر سے مار مار کر اپنی بھتیجی کو ہلاک کر دیا کیونکہ اس سے غلطی سے اس کا حقہ ٹوٹ گیا تھا ذرائع کے مطابق مرنے والی دس سالہ بچی جس کا نام عمیا علی بتایا جاتا ہے کی چچی نے جب اسے مارنے کے لئے فرش پر لٹایا تو وہ چلا کر مدد کے لئے پکارتی رہی دو راہگیر بچی کی آواز سن کر دوڑ کر مکان کے اندر گئے اور فرش پر بچی کو بے حس و حرکت پایا جبکہ قاتل عورت بچی کی لاش کو حیرت سے دیکھ رہی تھی اس عورت نے رپورٹرز کو بتایا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں نے بچی کو حقہ توڑنے کی پاداش میں زنجیر سے مارا تھا لیکن میرا مقصد اسے جان سے مارنا نہیں تھا۔

    0 comments:

    Post a Comment