Tuesday 2 September 2014

یو ایس بی فلیش ڈرائیو سے سسٹم کی ریم بڑھائیں Increase system ram with harddisk/usb


یو ایس بی فلیش ڈرائیو سے سسٹم کی ریم بڑھائیں
readyboostاتنی زیادہ اسپیس کی یو ایس بی فلیش ڈرائیو پاس ہوتے ہوئے بھی لوگ ’’ریڈی بوسٹ‘‘ کی مدد سے اپنے سسٹم کی میموری یعنی ریم(RAM)نہیں بڑھاتے بلکہ سسٹم میں لگی ریم پر ہی اکتفا کیے رہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنا شمار ان لوگوں میں کرنا پسند نہیں کریں گے۔ تو اس کے لیے دو جی سے زائد اسپیس والی یو ایس بی لیں (آج کل سبھی کے پاس اس سے کئی زیادہ اسپیس کی یو ایس بی موجود ہے) اور سسٹم میں لگائیں۔ مائی کمپیوٹر کھول کر یو ایس بی پر رائٹ کلک کر کے اس کے پراپرٹیز میں آجائیں۔
ReadyBoost کے ٹیب میں آکر اسے ایکٹیو کر لیں۔ لیجیے آپ کی فارغ پڑی یو ایس بی ایک بہترین مصرف میں آگئی۔ ونڈوز 7 کے اس بہترین فیچر سے آپ جب چاہیں سسٹم کی ریم بڑھا کر سسٹم کی آہستہ ہوتی اسپیڈ کو تیز کر سکتے ہیں۔
(کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر2012 کے مضمون ’’ونڈوز 7 ٹپس‘‘ سے اقتباس)
ReadyBoost2

0 comments:

Post a Comment