Thursday, 2 October 2014

جیون ساتھی کے جھوٹ پکڑنے کے آسان طریقے



    برمنگھم (نیوز ڈیسک) محبت باہمی اعتماد کا رشتہ ہے اور جب آپ دونوں میں سے ایک کچھ چھپانے لگے اور جھوٹ کا سہارا لینے لگے تو اس تکلیف دہ سفر کا آغاز ہوجاتا ہے جس کا اختتام جدائی بھی ہوسکتا ہے۔ اگرچہ ذہن انسان کی پیچیدگیوں کو مکمل طور پر سمجھنا تقریباً ناممکن ہے لیکن نفسیات دانوں نے چند ایسی علامات کا پتہ چلالیا ہے جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ سے جھوٹ بولا جارہا ہے یا کچھ چھپایا جارہا ہے۔ جھوٹ محبوب کا اندازہ کن باتوں سے ہوتا ہے آئیے دیکھتے ہیں:
    ٭ بے جا تفصیلات:
    غیر ضروری تفصیلات کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ مثلاً اگر آپ محبوب سے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ پوچھیں اور وہ بتائے کہ بس نہیں ملی اور پھر میں نے رکشہ لیا اور رکشا غلط سمت میں چلا گیا اور پھر وہاں سے واپس آنے میں مزید ایک گھنٹہ لگ گیا وغیرہ وغیرہ، سچ بتانے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ بس نہیں مل سکی۔
    ٭ عام طور پر جھوٹ کی صورت میں اگر آپ یہ پوچھ لیں کہ اس واقعے سے فوری پہلے آپ کیا کررہے تھے تو عموماً جھوٹ بولنے والا لڑکھڑا جاتا ہے یا کہانی کے کسی موڑ کے بعد کی بات پوچھ لیں تو بھی جھوٹا محبوب لڑکھڑا سکتا ہے۔
    ٭ جھوٹوں کی کہانی میں اکثر جھول پایا جاتاہے اور پہلی دفعہ جو کہانی سناتے ہیں دوسری دفعہ اس سے کچھ مختلف بیان کر بیٹھتے ہیں۔
    ٭ اگر آپ خود ہی موضوع بدل دیں تو جھوٹا محبوب فوری طور پر خوش اور پرسکون نظر آئے گا اور وہ اپنی راحت چھپا بھی نہیں پائے گا۔
    ٭ اگر آپ سوالات کے دوران سیدھا ان کی آنکھوں میں دیکھیں تو ان کیلئے جھوٹ بولنا مشکل ہوجائے گا اور زبان لڑکھڑا جائے گی۔
    ٭ اگر بات کرنے کے دوران وہ بار بار اپنے منہ کو چھوئیں تو سمجھ لیں کہ آپ کو جھوٹی کہانی سنائی جارہی ہے۔
    ٭ نفیسات دانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو محبوب میں مندرجہ بالا خامیاں دیکھنے کو ملیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس پر زندگی بھر کے تعلق کیلئے اعتبار کرنا مشکل ہے، البتہ کبھی بھی بلاوجہ شک نہ کریں کیونکہ اس سے کوئی بھی اچھا نتیجہ نہیں نکلے گا۔

    0 comments:

    Post a Comment