Sunday 5 October 2014

جرمن حکومت کی بہن بھائی کی شادی جائز قرار دینے کی تجویز



    برلن (نیوز ڈیسک) مغرب کی اخلاقی پستی میں روز برو اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اور یہ معاشرہ مادر پدر آزادی کی حقیقی مثال بن چکا ہے۔ گزشتہ دنوں جرمن حکومت کی کونسل برائے اخلاقیات نے وہ اخلاق باختہ تجویز دے دی ہے جو کسی بھی ذی شعور معاشرے کو جانوروں میں تبدیل کردے گا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ جرمن معاشرے میں بہن اور بھائی کے (آپس میں) جنسی تعلق کو قانونی اجازت ہونی چاہیے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ کونسل پیٹرک سٹیوبنگ کا مقدمہ سن رہی تھی، پیٹرک نے اپنی سگی بہن سوسین کیرول سے شادی کررکھی تھی اور دونوں کے چار بچے بھی تھے۔
    جرمن حکومت کی اس تجویز پر دیگر یورپی ممالک میں شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment