Sunday, 5 October 2014

چوبیس سالہ جرمن ماڈل کو بے شمار دولت اور پیار کرنیوالا دل مل گیا



    برلن (ویب ڈیسک )بے شمار دولت اور پیار کرنے والے دل کے مالک آسٹرین ارب پتی نے 81سال کی عمر میں24 سالہ جرمن ماڈل کے ساتھ گھر بسالیا۔ آسٹرین ارب پتی اور جرمن حسینہ نے ویانا میں بیاہ رچالیا،جواں سال دلہن اور زائد العمر دلہا شاہی سواری میں شہر کی تاریخی عمارت پہنچے، تقریب کے دوران مدھر موسیقی سر بکھیرتی رہی، تالیوں کی گونج میں رچرڈ نے کیتھی کو انگوٹھی پہنائی، تقریب کی خوشی میں باہر بینڈ باجے اور ڈھوتاشے بجائے جارہے تھے۔جرمن اور آسٹرین میڈیا نے اس ملن کو خصوصی کوریج دی، شادی میں شرکت کیلئے امریکن ماڈل کم کاردیشن خصوصی طور پر ویانا آئی تھیں۔

    0 comments:

    Post a Comment