بوسٹن: تحقیق کے مطابق سال کے 11 مہینے انسان بھرپور توانائی سے اپنے دماغ کا استعمال کرسکتا ہے لیکن اکتوبر کے مہینے میں اس کے دماغ کو خطرناک حد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں انسان زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے اور اسی وجہ سے ناچاہتے ہوئے بھی اس پر نیند کا غلبہ طاری رہتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے روشنی کا دورانیہ کم ہوجا تا ہے اور اس سے نہ صرف معمول کے کام کاج متاثرہوتے ہیں بلکہ نیند کا دورانیہ بھی متاثر ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معمولات زندگی میں اثرپڑنے سے لوگ ذہنی طور پر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں جو دماغ کو متاثر کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق نیند کے دورانیے اور وقت کی تبدیلی براہ راست انسان کے دماغ کو متاثر کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے تاہم اگر معمول کے مطابق نیند کی جائے تو اس سے دماغ کے خلیوں کو مضبوطی ملتی ہے اور انسان خوش و خرم رہتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment