Monday 20 October 2014

بالوں کو ترو تازہ ، کالا رکھنے کے لیے چند دلچسپ معلومات



تعلیم و صحت
 0
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اچھے بال بھی شخصیت کی پہچان ہوتے ہیں ، بال اگر الجھے ہوئے ہوں تو ایسے محسوس ہوتاہے جیسے کسی نے ’دھلائی ‘ کرڈالی ہویا سوکر ہاتھ منہ دھوئے بغیر اُٹھ کر آگئے ہیں ۔ بالوں کو سیاہ ، لمبے کرنے کا آسان طریقہ اور الجھے بالوں کو الگ الگ کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے لیکن اگر مسئلہ سنگین ہوتو طبی ماہرین سے رجوع کریں ۔
کالے بال
مہندی نیم گرم پانی میں گھولیں اور پھر اس میں تھوڑا سا دہی، ایک انڈے کی زردی، تین چار پسی ہوئی لونگیں، تھوڑی سی پسی ہوئی کلونجی ملالیں اور بالوں میں دو تین گھنٹوں کے لئے لگائیں۔ اس کے بعد دھو ڈالیں اس سے نہ صرف یہ کہ آپ کے بال ہمیشہ کالے رہیں گے بلکہ ان کا رنگ بھی خوبصورت ہوگا۔
لمبے ہال
آملہ خشک بارہ گرام پیس کر ایک انڈے کی سفیدی، چھ ملی لیٹر سرسوں کے تیل، ایک سو گرام دہی میں خوب پھینٹ لیں اور اس آمیزے کو رات کو سوتے وقت بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے سردھولیں۔ دو ہفتوں میں بال لمبے اور چمک دار ہوجائیں گے۔
الجھے بال
الجھے بالوں کو الگ الگ کرنے کےلئے سر میں دودھ کا مساج کریں پھر تھوڑی دیر بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں، بال الگ الگ ہوجائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment