Tuesday, 11 November 2014

ایسی بیوی اللہ ہر کسی کو دے :) -







    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی خاتون کیلئے اس سے زیادہ تکلیف دہ بات کیا ہوسکتی ہے کہ اس کا خاوند اس کی موجودگی میں ایک اور بیوی بیاہ لائے، لیکن ایک سعودی خاتون نے اپنے خاوند پر شدید دباﺅ ڈال کر اسے ایک اور شادی پر مجبور کردیا۔
    اخبار ”صدا“ کے مطابق خاتون کے خاوند نے شادی کے 28 سال بعد ایک مصری عورت سے شادی رچالی تھی جس کا اسے شدید رنج تھا۔ اپنی سوتن سے شدید نفرت کے باعث اس نے بدلہ لینے کیلئے ایک اور سوتن لانے کا فیصلہ کرلیا۔ خاتون کا خیال تھا کہ دوسری بیوی کو سبق سکھانے کے لئے خاوند کی تیسری شادی کروادی جائے ۔لہٰذا اس نے ایک نوجوان مراکشی لڑکی تلاش کی اور خاوند کو مجبور کیا کہ وہ تیسری شادی کرے۔ خاتون نے اپنے بیٹوں کی بھی ذمہ داری لگائی کہ وہ والد کی تیسری شادی کیلئے اخراجات کا بندوبست کریں اور دلہن کے کیلئے نیا گھر بھی خریدیں۔ اخبار کے مطابق خاتون اپنی سوتن سے بدلہ لینے میں کامیاب رہی، جبکہ خاوند کو سزا ملنے کی بجائے تیسری بیوی مل چکی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment