Sunday, 2 November 2014

سعودیوں کو سب سے زیادہ کو ن مارتا ہے؟دلچسپ حکومتی اعدادو شمار نے سب کو حیران کر دیا


    ریاض (نیوز ڈیسک) آپ نے عموماً سناہوگا کہ عرب ممالک میں مرد خواتین کو زدوکوب کرتے ہیں لیکن حال ہی میں سعودی عرب کے بارے میں اعداد وشمار نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ریاض کی ایک تنظیم ’وائی سنٹر ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ لاکھ 57ہزار مردوں نے تنظیم کو شکایت کی ہے کہ اُن کی بیویوںنے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا لیکن انہوں نے عدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ۔ تنظیم کے مینیجر شیخ عدیل المتویٰ نے اخبار ’سبق ‘کوبتایا کہ پیر کے روزمزید چھ نئی شکایات سامنے آئی ہیں جس میں مردوں نے اپنی بیویوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کی شکایت کی ۔ اس کا کہنا ہے کہ مظلوم شوہروں نے اپنا نام نہ بتانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے۔

    0 comments:

    Post a Comment