ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم خوبصورت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے
اور انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں کی ماہانہ بنیادوں پر باکس آفس پر ان کی کارکردگی، مقبولیت اور شہرت کی بنیاد پر ریٹنگ دینے والی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم خوبصورت کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کا نمبر پانچواں ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 2010 میں بھارتی فلم انڈسٹری میں فلم تیرے بن لادن کے ذریعے انٹری دینے والے پاکستانی اداکار علی ظفر کا بھی 38 واں نمبر ہے۔ ویب سائٹ نے ریٹنگ کے اعتبار سے پہلا نمبر سلمان خان کو دیا جب کہ دوسرے نمبر پر رتیک روشن، تیسرے پر شاہ رخ خان اور چوتھا نمبر اکشے کمار کا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment