Sunday, 30 November 2014

دنیا کی سب سے قدیم یونیورسٹی مسلمان خاتون نے بنائی



    لاہور (نیوز ڈیسک)آج ہمارے ہاں جب بھی تعلیم اور علم و صحت کی بات ہوتی ہیں تو ہمیں امریکہ اور یورپ کی مثالیں دی جاتی ہیں اور بتایا جاتا ہیں کہ یہاں دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیاں تیار ہوئیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ہم مسلمان ہو کر بھی بے خبر ہیں کہ جدید تعلیم کیلئے پہلی یونیورسٹی جو باقاعدہ طور پر ڈگری بھی جاری کرتی تھی ، 859 عیسوی میںایک عظیم المرتبہ مسلمان خاتون نے مراکش میں قائم کی جو آج تک قائم ہے۔

    مغربی مفکرین اور تاریخ دان بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اُن کے ہاں جو قدیم سے قدیم یونیورسٹی بھی قائم ہو ئی وہ مراکش کی جامعتہ الفروبین ہے جوسینکڑوں سال پہلے بنی۔
    یہ نہ صرف قدیم ترین یونیورسٹی ہیں بلکہ اس کا علمی مرتبہ بھی بہت بلند ہیں اور خصوصاً قرون وسطیٰ میں یہاں محمد الادریس اور ابن خلدون جیسے مفکر پیدا ہوئے جنہیں آج بھی مغربی یونیورسٹیوں میں فلسفے،تاریخ اور عمر انیات سمیت متعدد علوم کی عظیم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتاہے۔

    اس یونیورسٹی کی بانی فاطمہ الضہری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 20 یونیورسٹیوں کی شراکت سے ایک سکالر شپ پروگرام بھی قائم کیا گیا ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں افریقہ کے علاوہ بیلیجیم ،فرانس، جرمنی،اٹلی،لیکسبرگ،ہالینڈ،پرتگالاور سپین کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں ۔
    جامعتہ القروبین مسلمانوں کی عظمت رفتہ کا عظیم نشان ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment