بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں کے سامنے اس وقت ایک دہشت زدہ کر دینے والا منظر آ گیا جب ایک بچے کے دماغ کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس میں 8 سینٹی میٹر لمبا کیڑا حرکت کر رہا تھا۔
لیانگ لیاﺅ نامی بچہ ایک عرصے سے شدید سردرد کی شکایت کر رہا تھا اور پھر جب اسے مرگی جیسے دورے پڑنے لگے تو اس کا والد لیانگ چاﺅ اسے مشرقی چین کے زنوا ہسپتال لے گیا۔ ڈاکٹروں نے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کئے تو معلوم ہوا کہ سپارگانوسس قسم کا کیڑا اس کے دماغ میں حرکت کر رہا تھا جس کے باعث اسے خوفناک تکلیف اور دوروں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا آغاز کیا اور بالآخر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد کیڑے کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا کثرت سے بازاری خوراک کھاتا تھا اور کئی دفعہ اس نے فرائی کیا ہوا سانپ بھی کھایا۔ ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ یہ کیڑا سانپ، مینڈک اور سو¿ر جیسے جانوروں کا گوشت کھانے سے جسم میں داخل ہوتا ہے اور پھر دماغ یا آنکھ میں گھس جاتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment