Sunday 30 November 2014

دانت ٹوٹ جانے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے،انتہائی مفید معلومات



    لندن(نیوزڈیسک) اکثر لڑائی یا حادثے میں دانتوں کو نقصان ہو جاتا ہے اور کچھ حادثات میں تو دانت بھی ٹوٹ بھی جاتے ہیں۔کم علمی میں لوگ ان دانتوں کو یا تو پھینک دیتے ہیں یا پھردانت ضائع کردیتے ہیں لیکن آپ کے لئے یہ معلومات شاید بہت اہم ہوں گی کہ یہ دانت دوبارہ جبڑے میں لگائے جاسکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کو چند احتیاطی تدا بیر کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے دانت کسی بھی ناگہانی صورت میں جبڑے سے نکل جائیں تو اس بات کو یاد رکھیں کہ انہیں فوراًجبڑے میں واپس لگا لیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب دانت اپنی جگہ سے ٹوٹ جاتا ہے تو جبڑے میں موجود شریانوں کو خون کی سپلائی ملتی رہتی ہے اور اگر طبی امداد ملنے تک دانت کو واپس اپنی جگہ پر لگا دیا جائے تو یہ دانت ضائع نہیں ہوتا اور سرجری کے بعد اسی دانت کو واپس لگانے میں آسانی ہوتی ہے۔
    اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ٹوٹا ہوا دانت ضائع ہو چکا ہے لہذا وہ اسے پھینک دیتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے دانت کی فوراً حفاظت کریں، اگر کسی بھی صورت میں دانت واپس جبڑے میں نہ لگایا جاسکے تو اسے دھو کر دودھ میں رکھ لیں اور جب طبی امداد ملے تو یہ دانت دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے اور متاثرہ شخص کے دانتوں کی سرجری کے بعد اسے واپس لگایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق دودھ میں قدرت کی جانب سے ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دانت کی حفاظت کرتے ہیں اور دانت کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment