Sunday 30 November 2014

ایپل کا پہلا کمپیوٹر نیلامی کےلئے پیش لیکن قیمت ۔۔۔



    نیو یارک( نیوز ڈیسک) 1976ءمیںایپل کمپیوٹر کی قیمت 420 پاﺅنڈ یا666 ڈالر تھی اب چالیس سال بعداسے نیلامی کے لیے رکھا گیا ہے جس کی متوقع بولی500000 ڈالر ہو گی۔ اس نادر کمپیوٹر کو ان آگورل ہسٹری آف سائنس سیل میں دیگر اشیا کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے اس سیل کا اہتمام آج سے نیو یارک میں کیا گیا ہے۔ اس نامور کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ چارلس ڈارون کا ایک خط، ہیلم ہولٹنر کا آواز پیدا کرنے والا آلہ، ریاضی دان ایڈا لویس کا خاکہ اوردنیا کا پہلا برقی کی بورڈ بھی فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔سیل میں رکھا گیا یہ نادر کمپیوٹر فروخت میں رکھا جانے والا پہلا کمپیوٹر ہے جس کی نیلامی شہ سرخی بن جائے گی کیونکہ اس کی قیمت انتہائی زیادہ رکھی گئی ہے اور یہ قدیم ہونے کے باوجودبھی اچھی حالت میں ہے۔


    0 comments:

    Post a Comment