Sunday 30 November 2014

اسلام قبول،امریکی خاتون کی صحافی کی ایمان افروز کہانی





     شکاگو (نیوز ڈیسک )قدرت جب کسی پر مہربان ہوتی ہے تو اس کے دل کو نور ہدایت سے منور کر دیتی ہے اور تاریکی سے نور کی جانب سفر کرنے والے ہر شخص کی کہانی روح پرور ہوتی ہے۔مگر بعض دفعہ اس کی خوبصورتی بہت ہی نرالی ہوتی ہے۔ امریکہ کے مشہور اخبار \" سٹار \" کی رپورٹر کرسٹن زریمسکی کے قبول اسلام کی کہانی بھی بہت خوبصورت اور ایمان تازہ کرنے والی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کرسٹن نے بتایا کہ اس کے اخبار نے اسے بطور سپیشل رپورٹر شکاگو شہر کے عرب شہریوں پر تحقیق کے لیے بھیجا ۔اس دوران اسے اسلام پر تحقیق کا موقع ملا۔ کرسٹن کا کہنا ہے کہ اس کی پرورش بطور عیسائی ہوئی تھی اور وہ جدید مغربی زندگی کی دلدادہ تھی۔جب اس نے صحافتی ذمہ داریوں کے باعث اسلام کا مطالعہ شروع کیا تو گویا اس کے لیے تازہ ہوا اور روشنی کا دروازہ کھل گیا۔اس نے محسوس کیا کہ یہ دین تو مغربی تہذیب کی چمک دمک کے برعکس حقیقی روشنی اور روح کی تسکین کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔کرسٹن نے بتایا کہ ایک دن وہ قرآن حکیم کا پیغام سمجھنے کی کوشش میں اس مقدس کتاب کی ورق گردانی کر رہی تھی کہ اچانک بے اختیار اس کی زبان پر کلمہ طیبہ جاری ہو گیا اور اس کا دل طمانیت سے بھر گیا۔ حال ہی میں اس نے حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے اور اس نے اس انٹر ویو میں بتایا کہ اس تجربے سے اس کا ایمان اور مضبوط ہو گیا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو بھی اس خوبصورت تحفے سے روشناس کروائے۔

    0 comments:

    Post a Comment