Sunday 30 November 2014

مہارت یا حماقت ،چینی شخص کاحیران کن کرتب



    بیجنگ (نیوز ڈیسک) گلے میں رسی ڈال کر درخت کے ساتھ لٹک جانا خود کشی کہلاتا ہے، یعنی زندگی کا خاتمہ، لیکن ایک چینی شخص یہ حرکت ایک بار نہیں بلکہ کئی بار کر چکا ہے اور پھندے سے جھولنے کی مہارت کے باعث دنیا میں منفرد مقام بنا چکا ہے۔
     یہ صاحب کوئی عام آدمی نہیں ہیں بلکہ چین کے مشہور کنگ فو ماسٹر 49 سالہ لی لیانگبن ہیں جو گلے میں رسی ڈال کر درخت کے ساتھ لٹک جاتے ہیں اور نہ صرف ان کا دم نہیں گھٹتا بلکہ وہ اتنے چاک و چوبند بھی رہتے ہیں کہ اس دوران مختلف ورزشیں کرکے دکھاتے ہیں۔ لی کا تعلق شین ڈونگ صوبے سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی کنگ فو کی مشق کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 10 سال کی محنت سے انہوں نے گردن کے پٹھوں کو اتنا مضبوط کرلیا ہے کہ اب اس میں رسی ڈال کر لٹکنے سے بھی انہیں کچھ نہیں ہوتا۔
    لی نے ایک انٹرویو میں بتاےا کہ مارشل آرٹ کا یہ کمال صرف جسمانی مشق سے ممکن نہیں، اس کے لئے ذہنی مشق، خصوصاً توجہ اور گہری سوچ کی مشق بہت ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بہت خطرناک عمل ہے لہٰذا کوئی بھی عام شخص اسے کرنے کی کوشش نہ کرے۔


    0 comments:

    Post a Comment