Wednesday 3 December 2014

مٹی کے فوائد جوآپ نہیں جانتے



    لندن (ویب ڈیسک)آج کے دور میں مختلف بیماریوں کے لیے ہم مہنگی سے مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں لیکن قدرت نے مٹی جیسی بظاہر نظر آنے والی معمولی چیز میں بے بھی بے پناہ فوائد رکھے ہیں ۔کن پیڑوں پر سرخ یا چکنی مٹی لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور چند روز ایسا کرنے سے کن پیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ بے خوابی کے شکار افراد کے پاﺅں کے تلوﺅں اور کنپٹیوں پر روزانہ سرخ مٹی کا لیپ کرنے سے بے خوابی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ عورتوں کے ایام کے شدید درد میں ناف کے مقام پر چکنی مٹی کا لیپ کرنے سے درد کو آرام آ جاتا ہے۔ تیز بخار میں پیروں پر مٹی کا لیپ کریں۔ جب بخار اتر جائے تب ہتھیلیوں اور پاﺅں کے تلوﺅں پر مٹی کا لیپ کریں، سر درد میں سر کے اطراف میں مٹی کا لیپ کریں آرام ہو گا۔ خسرہ باہر نکالنے کے لئے گیرو شہد یا پانی میں ملا کر پلائیں خسرہ باہر نکل آئے گا پھر جسم پر لیپ کرنے سے خسرہ ختم ہو جائے گا۔ اگر ہسٹریا ہو تو سمندر کے کنارے کی ریت ملی مٹی کا لیپ ناف کی جگہ پر روزانہ کریں مگر پہلے گرم پانی سے جگہ دھو لیں، کچھ ہی عرصہ بعد ہسٹریا ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح لیپ کرنے سے کیل مہاسے دور اور جلد شگفتہ ہو جائے گی۔ عصبی درد میں متاثرہ حصہ پر گیلی مٹی پانی میں گھول کر لیپ کریں درد رفع ہو جائے گا۔ نکسیر پھوٹنے پر تالو اور کنپٹیوں پر مٹی کا لیپ کریں۔ بواسیر کے مسوں پر روزانہ لال مٹی کا لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ گرمیوں میں پت یا پتی پر ملتانی مٹی کا لیپ کریں، طاعون کی گلٹیوں پر لال مٹی کا لیپ کرنے سے گلٹیاں تحلیل ہو جائیں گی۔

    0 comments:

    Post a Comment