Sunday 11 January 2015

کیا آپ کو معلوم ہے سٹیو جابز کے والد مسلمان تھے؟ دلچسپ کہانی جانئے



    نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی سٹیو جابز کو دنیا کی عظیم شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سٹیو کی فکر انگیز داستانِ حیات اور غیر معمولی کامیابیوں پر تو امریکہ اور مغربی دانشور فخر کرتے ہیں لیکن کبھی بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا جاتا کہ اس عظیم شخصیت کے والد ایک مسلمان شخص تھے اور ان کی پیدائش بھی بطور مسلمان ہوئی۔ 
    مشہور برطانوی جریدے ”ہفنگٹن پوسٹ“ میں شائع ہونے والے عبدالمالک مجاہد کے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ سٹیو کے والد کا نام عبدالفتح جان جندلی ہے جو کہ ایک مصری شہری تھے۔ سٹیو کی والدہ جواین شیبل عبدالفتح سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے قدامت پسند والدین نے ایک مسلمان سے شادی کی اجازت نہ دی۔ دونوں کو اس قدر مخالفت اور مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ سٹیو کی پرورش کرنے کے بھی قابل نہ رہے اور اسے گود لئے جانے کیلئے چھوڑنا پڑا۔
    چینی کھانا کھانے کے لیے چاپ سٹک کا استعمال کیوں کرتے ہیں 
    اگرچہ آج ساری دنیا انہیں سٹیو جابز کے نام سے جانتی ہے لیکن ان کے والد نے ان کا نام عبدالطیف جندلی رکھا تھا۔ والد کے سائے سے محروم ہونے کے بعد یہ بچہ غیروں کے ہاتھوں میں چلا گیا اور بعدازاں اسے بدھ مت کا پیروکار بنا دیا گیا۔ آج دنیا اسے امریکی ہیرو کے طور پر جانتی ہے لیکن اس کے مسلم پس منظر کا کوئی ذکر نہیں کرتا۔

    0 comments:

    Post a Comment