Friday 9 January 2015

کافی پینے کا حیرت انگیز فائدہ



    برمنگھم (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ دیگر فوائد کے علاوہ بلیک کافی کو دانتوں کیلئے بھی مفید پایا گیا ہے۔ برازیل میں ہونے والی اس تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ بلیک کافی (چینی اور دودھ کے بغیر کافی) کا مناسب استعمال دانتوں کو خراب اور کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔ ریوڈی جنیرو کی فیڈل یونیورسٹی میں یہ تجربات کافی کے کین فورا نامی بیجوں پر کئے گئے۔ ان بیجوں کو دنیا کی 30 فیصد کافی بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ بلیک کافی دانتوں پر بیکٹیریا کی تہہ نہیں جمنے دیتی جس کی وجہ سے دانتوں کو کیڑا نہیں لگتا۔ تحقیق کے سربراہ آندرے انٹونیونے بتایا کہ دانتوں کا کیڑا دانت خراب کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائنسدانوں نے انسانی دانتوں پر لگی بیکٹیریا کی تہہ پر کافی میں پائے جانے والئے مرکبات کے تجربات کئے تو معلوم ہوا کہ یہ تہہ تحلیل ہوگئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیکٹیریا کی تہہ کو کافی میں پایا جانے والا مادہ پولی فینول ختم کردیتا ہے۔ یہ تحقیق ”کیٹرز ان اپلائیڈ مائیکروبیالوی“ نامی جریدے میں شائع ہوتی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment