Friday 9 January 2015

پالک کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلوم نہیں



    لندن(نیوزڈیسک)سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور یہ بہترین موقع ہے کہ ایک صحتمند غذا پالک کا استعمال کریں۔پالک آئرن، وٹامن کے، اے، سی اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ جسم کے تمام اعضاءکے لئے انتہائی مفید ہے جبکہ جلد پر اس کے بہت ہی اچھے اثرات ہوتے ہیں۔
    لہسن کے پوشیدہ فوائد جاننے کے لئے کلک کریں
    آپ چاہیں تو اسے کسی بھی کھانے میں شامل کر کے ایک بھرپور غذا کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو اسے دال، چاول، آلو، کدو، بینگن اور گوشت میں شامل کریں اور مزیدار کھانے کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ اگر آپ پالک میں زیتون کا تیل اور ادرک مکس کر کے کھائیں تو یہ بھی انتہائی مزیدار لگے گی۔اب آپ کو چاہیے کہ ان سردیوں میں پالک کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔

    0 comments:

    Post a Comment