Thursday 29 January 2015

یہ تصاویر دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ اصلی جانوروں کی تصاویر ہیں





    میلان (نیوز ڈیسک) یہ تصاویر دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ اصلی جانوروں کی تصاویر ہیں لیکن دراصل یہ ایوارڈ یافتہ اطالوی آرٹسٹ ”گیڈو ڈینئل“ کے غیر معمولی فن کے شاہکار ہیں۔ گیڈو اپنے فن کے ذریعے انسانی ہاتھوں کو جانوروں کا روپ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گزشتہ 40 برس کے دوران لاتعداد ماڈلز پر مشق کر کرکے اس نے اس فن میں ناقابل یقین حد تک مہارت حاصل کرلی ہے۔
    2000ءمیں اس نے ایک آرٹ ڈائریکٹر کے کہنے پر انسانی ہاتھوں پر یہ تجربہ شروع کیا تھا اور نتائج ایسے زبردست نکلے کہ وہ خود بھی حیران رہ گیا۔ گیڈو اب ”میلان“ کے قریب رہائش پذیر ہے اور اشتہاری دنیا کے بڑے بڑے نام اس کے کلائنٹس ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment