Wednesday 7 January 2015

بھارتی میڈیا کے انتہا پسندانہ سوالات پر عامر خان کے انتہائی اعلیٰ جوابات



    ممبئی(نیوزڈیسک)عامر خان کی فلم PKنے جہاں دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے وہیں اس فلم کی وجہ سے انتہاءپسند ہندﺅوں کے دل پر سانپ چل رہے ہیں اور وہ بہانے بہانے سے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا نے عامر خان سے فلم کے متعلق سے کئی ایسے چبھتے ہوئے سوال کئے لیکن انہوں نے تمام سوالات کا جواب نہایت دانشمندی سے دیا اور تمام میڈیا کو لاجوا ب کردیا۔
    ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے فلم میں مندر سے پیسے چرائے لیکن کسی مسجد یا درگاہ سے چادر کیوں نہیں چرائی تو ان کا جواب تھا کہ لوگوں کو زندہ رہنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے چادر کی نہیں۔
    ایک اور رپورٹر نے سوال کیا کہ انہوں نے ہندﺅوں کے خدا ’شیوا‘ کا مذاق اڑایا ہے لیکن کسی بھی بڑی مسلمان شخصیت کا مذاق نہیں بنایا تو ان کا جواب تھا کہ انہوں نے کسی کے خدا کا مذاق نہیں اڑایا اور جہاں تک مسلمانوں کی بڑی شخصیات کا تعلق ہے تو ان کی کوئی تصویر یا بت نہیں اس لئے ان کے بارے میں ایسا نہیں کیا۔
    ایک رپورٹر نے یہ سوال دوبارہ گھما کر پوچھا کہ انہوں نے مسلمانوں کے خدا کے بارے میں ایسا رویہ کیوں نہیں اپنایا جیسا انہوں نے ہندﺅوں کے خداﺅں اور دیویوں کے ساتھ کیا تو ان کا جواب بہت مسحور کن تھاکہ اللہ تعالیٰ کی کوئی تصویر یا پوسٹر نہیں ہے لہذاایسے نہیں ہوسکتا۔
    عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،جاننے کے لئے کلک کریں
    ایک رپورٹر نے سوال داغا کہ فلم میں لڑکے کو مسلمان اور لڑکی کو ہندو دکھایا گیا ہے اور آخر میں ثابت کیا گیا ہے کہ پاکستانی یا مسلمان لڑکے بہت دیانت دار ہوتے ہیں،کہیں یہ کسی جہاد کا حصہ تو نہیں۔ اس بات پر عامر خان کا جواب تھا کہ کئی فلموں میں لڑکوں کو ہندو اور لڑکیوں کو مسلمان دکھایا جاتا ہے لیکن تب ہم میں سے کوئی اعتراض نہیں کرتا اسلئے اس فلم پر بھی کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔جہاں تک فلم کے آخر میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی ایمانداری کی بات ہے تو وہ ایسے نہیں ہیں جیسا ہم سوچتے ہیں بلکہ وہ بہت ایماندار اور مخلص ہیں اور یہی آخر میں دکھایا گیا۔
    اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ ایک اور خوشی کے لئے تیار
    ایک رپورٹر نے پوچھا کہ آپ نے فلم میں ہندو سادھوں کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن کسی بھی مسلمان عالم یا ولی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں اپنایاتو عامر خان نے جواب دیا کہ کوئی بھی مسلم عالم اپنے آپ کو نبی یا مسیحا نہیں کہتا اور نہ ہی یہ کہتا ہے کہ اس کا اللہ تعالیٰ سے براہ راست رابطہ ہے ۔مسلم معاشرے میں کوئی جتنا مرضی بڑا عالم بن جائے وہ صرف اور صرف اللہ کی کتاب قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment