Friday 9 January 2015

زیادہ پانی پینے کے وہ حیرت انگیز فوائدجوآپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے



    لندن(نیوزڈیسک) سردیوں کے موسم میں ہم پانی کی مقدار کم کر دیتے ہیں جس سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ انسان کو ہر موسم میں وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے کیونکہ یہ جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔ آئیے آپ کو پانی کے ان فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا شاید آپ کو علم نہیں۔
    سبحان اللہ انسانی جسم کے لیے کھجور کا انتہائی حیران کن فائدہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا ،جاننے کیلئے کلک کریں
    دماغ کی مضبوطی
    پانی کی کمی سے دماغ کئی طرح کے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو طالب علم امتحان کے دوران پانی پیتے ہیں ان کے نمبر بھی زیادہ آتے ہیں۔
    زہریلے مواد کا اخراج
    اگر آپ پانی کا زیادہ استعمال کریں گے تو آپ کے گردے پیشاب کے اخراج سے صاف ہوتے رہیں گے اور بہتر طریقے سے کام کریں گے جس کی وجہ سے آپ کا جسم زہریلے مواد سے پاک رہے گا۔
    کینسر سے بچاﺅ
    ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے آنت کے کینسر کا خطرہ 45فیصد اور مثانے کے کینسر کا50فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ پانی کا زیادہ استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
    موڈ اچھا رہتا ہے
    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پانی کی کمی سے انسان چڑ چڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے اور جو لوگ پانی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کا موڈ اچھا رہتا ہے۔
    جوڑوںکے درد کے لئے مفید
    جن لوگوں کو جوڑوں کے درد کی تکلیف ہو ان کے لئے پانی کا زیادہ استعمال مفید ہے کیونکہ یہ جوڑوں کو رواں رکھتا ہے جس سے رگڑ کم لگتی ہے اور جوڑ ٹھیک رہتے ہیں۔
    وزن میں کمی
    جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں کیونکہ تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے ۔
    صاف جلد
    اگر جسم میں زہریلا مواد رہ جائے تو یہ ہماری جلد کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور اس پر داغ،دھبے اور دانے نکل آتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال جسم کے فاسد مادوںسے چھٹکارا دیتا ہے اور یہ زہریلے مادے جسم سے پیشاب کے راستے خارج ہو جاتے ہیں۔
    معدے کے لئے اکسیر
    قبض کو تمام بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے۔ قبض کی شکایت اکثر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان پانی کے استعمال میں کمی کردے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے معدہ اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اور ہمیں قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔
    ہر قسم کے درد کے لئے
    جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اگر جسم سے فاسد مادے نہ نکلیں تو وہ جسم میں رہتے ہوئے کئی طرح کی بیماروں کو جنم دیتے ہیں اور اس سے جسم کے مختلف حصوں میں درد ہو سکتا ہے۔ اگر آپ زیادہ پانی کا استعمال کریں گے تو آپ کو کمر درد کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔
    پٹھوں کی مضبوطی
    جسم سے پسینہ خارج ہونے سے ہمارے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور پانی کی کمی سے پٹھوں میں درد اور تھکان ہو جاتی ہے۔اگر آپ زیادہ پانی پئیں گے تو یہ تکلیف دور ہو جائے گی۔

    0 comments:

    Post a Comment