Saturday 28 March 2015

خواتین علم نجوم پر زیادہ یقین کیوں رکھتی ہیں ؟



    لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر خواتین ستاروں کی چالوں اعتبار کرتی ہیں اور ان کی روشنی میں اپنا کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ایسا کیوں ہے؟ ماہرین سماجیات کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے مردوں کا معاشرہ اہم کردار ادا کر رہا ہے یعنی مرد اس معاشرے پر حاوی ہیں اور خواتین کو وہ حقوق نہیں مل رہے جس کی وہ حق دار ہیں اور عدم تحفظ کے باعث وہ علم نجوم میں پناہ تلاش کرتی ہیں۔
    پٹزر کالج کے ماہر سماجیات پروفیسر فل زکرمین کے مطابق دنیا بھر میں طاقت کا ارتکاز مرد ہیں اور وہ معاشرے اہم کردار رکھتے ہیں لہذا خواتین نے نفسیاتی آسودگی کے لئے مذاہب کا سہارا لیتے ہوئے اس طرح کی باتوں میں پناہ تلاش کی ہے۔کونکورڈی یونیورسٹی کے پروفیسر گاڈ ساد کا خیال ہے کہ ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ خواتین ستاروں کی چالوں اور قسمت پر یقین کرنے لگتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ علم نجوم سے جڑے کسی کاروبار کی بات ہو تومارکیٹنگ کمپنیاں ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی مہم چلاتی ہیں جو خواتین کو متوجہ کرے۔

    0 comments:

    Post a Comment