Wednesday 1 April 2015

پیراسیٹامول کے وہ نقصانات جن کے بارے میں آپ سوچ ہی نہیں سکتے



    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیراسیٹامول کا استعمال سردردوغیرہ کے لیے عام کیاجاتاہے لیکن برطانوی سائنسدانوں نے انکشاف کیاہے کہ کمر اور جوڑوں کے درد کے لئے پیراسٹامول کا استعمال جگر میں خرابی پیدا کر سکتا ہے۔
    یہ تحقیق برطانوی جریدے ’برٹش میڈیکل جرنل‘ میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق کمر کا درد معذوری کا سب سے بڑا سبب بن سکتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق صرف برطانیہ میں ہر سال اڑھائی کروڑ سے زائد افرادکمردردسے متاثرہوتے ہیں۔
     تحقیق سے حاصل ہونیوالے نتائج سے یہ انکشاف ہواکہ ڈاکٹر کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کو پیراسٹامول تجویز کرتے ہیں لیکن درحقیقت یہ دوا ءان مریضوں کے کے لئے آفاقے کا باعث بننے کی بجائے جگر کے مسائل پیدا ہو کرتی ہے ۔
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول جوڑوں کے شدید درد کے لیے ہر مریض کے لئے موثر ثابت نہیں ہوتی اور ادویات کی بجائے جسمانی ورزش جوڑوں کے درد سے بچاو¿ کا زیادہ موثر طریقہ ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment