Saturday 4 April 2015

دانت صاف کرنے کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز گھریلو استعمالات



    کراچی(نیوزڈیسک)آپ نے دانتوں کو صاف کرنے کے لئے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیا ہوگا لیکن یہ دیگر کاموں کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔آئیے آپ کو اس کے دوسرے استعمال بتاتے ہیں۔
    دنیا میں شادی سے متعلق وہ انوکھے قوانین جن کی آپ ہر روز خلاف ورزی کرتے ہیں
    جوتوں سے داغ مٹانے کے لئے
    اگر آپ کے چمڑے کے جوتوں پر نشانات لگ گئے ہیں تو تھوڑی سے ٹوتھ پیسٹ لگار کر کسی کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں اور چمکدار جوتے حاصل کریں۔اسی طرح آپ چاہیں تو اپنے جوگرز کو بھی ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرسکتے ہیں۔
    استری صاف کرنے کے لئے
    اکثر استری کا نچلا حصہ خراب ہوجاتا ہے جس سے کپڑے بھی خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی نان جیل ٹوتھ پیسٹ لگا کر استری کو صاف کریں تو یہ بالکل نئی جیسی ہوجاتی ہے۔
    ہیرے کی انگوٹھی
    اگر آپ اپنی ہیرے کی انگوٹھی کو ایک ٹوتھ برش پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر صاف کریں تو وہ بالکل نئی جیسی ہوجائے گی۔
    وہ باتیں جو معاشرہ خواتین کو منہ سے کہنے کی اجازت نہیں دیتا 
    بچوں کے فیڈر
    بچوں کے فیڈرز میں سے ناگوار بو آتی ہے جبکہ ان میں دودھ کے نشانات بھی ہوتے ہیں۔اگر آپ تھوڑی سی توٹھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان بوتلوں کو صاف کریں تو نہ صرف نشانات صاف ہوجائیں گے بلکہ ان میں سے بو بھی ختم ہوجائے گی۔
    عینک پر بھاپ کے لئے
    اگر آپ اپنی عینک پر بھاپ یا دھند کی وجہ سے تنگ ہیں تو اس پر تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے صاف کرلیں۔اس دن یہ مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔
    باتھ روم کے شیشے کے لئے
    نہانے کے بعد اکثر واش روم کے شیشے پر بھاپ آجاتی ہے لیکن اگر آپ اسے بھی ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرلیں تو یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
    باتھ روم کے لئے
    اگر آپ اپنی باتھ روپ کی ٹائلز اور سینک کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں تو یہ بالکل نئے جیسا ہوجائے گا اور آپ کی مہنگے کلینرز سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔
    دیوراوں کے نشانات
    آپ چاہیں تو دیوراوں سے نشانات مٹانے کے لئے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ نشانات پر لگائیں اور صاف دیواریں پائیں۔
    سیاہی کے نشانات
    کپڑے دھونے سے قبل سیاہی اور دیگر نشانات پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کپڑے کو آپس میں رگڑیں اور پھر دھو لیں۔کپڑے بالکل صاف ہوجائیں گے۔
    فرنیچر سے پانی کے نشانات مٹانا
    فرنیچر پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور پانی کے تمام نشانات سے چھٹکارا پائیں۔
    خاتون نے ہسپتال کی راہدار ی میں ہجوم کے بیچ و بیچ اس قدر غلیظ حرکت کی کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے 
    کیل مہاسوں کے لئے
    اگر آپ کیل مہاسوں کے لئے مہنگی کریموں سے تنگ آگئے ہیں تو ان پر نا ن جیل ٹوتھ پیسٹ لگائیںاور خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد سے تیل اور بیکٹیریا کو ختم کرے گی اور مہاسوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔
    ہاتھوں کی بدبو کے لئے
    اگر مہنگے صابن کے استعمال سے بھی ہاتھوں سے ناگوار بو ختم نہ ہورہی ہو تو ٹوتھ پیسٹ سے دھوئیں،تمام بدبو ختم ہوجائے گی۔

    0 comments:

    Post a Comment