نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان بچی نے مذاہب کے بارے میں حیرت انگیز معلومات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندومت کے بارے میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں ہزاروں ہندوبچوں کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق ”گیتا چیمپیئنز لیگ“ نامی مقابلے میں ہندومت کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کے بارے میں 100 سوالات پر مبنی تحریری ٹیسٹ لیا گیا۔ اس مقابلے میں تین ہزار سے زائد سٹوڈنٹس نے شرکت کی لیکن جب فاتح کے طور پر چھٹی جماعت کی مسلمان طالبہ مریم صدیقی کا نام پکارا گیا تو سب کے منہ حیرت سے کھلے رہ گئے۔

مزیدپڑھیں:دنیاکا خطرناک ترین ہوٹل لیکن پھر بھی،گاہکوں کی لمبی قطاریں
کاسمو پولیٹن ہائی سکول کی طالبہ مریم کا کہنا ہے کہ انہیں معلومات عامہ کا شوق ہمیشہ سے رہا ہے لیکن جب ان کے والدین نے گیتا کے متعلق مقابلے کے بارے میں بتایا تو انہوں نے اس کی تیاری بھی شروع کردی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے سخت محنت کے ساتھ انہیں تیاری کروائی۔ مریم صدیقی کو مقابلے میں فتح کا اول انعام 15 مارچ کو دیا گیا۔

0 comments:
Post a Comment