Saturday 4 April 2015

مہنگے شیمپو اور کنڈیشنر زکو بھول جائیں،سائنسدانوں نے بالوں کے تمام مسائل حل کرنے کیلئےسستا اور آسان نسخہ بتا دیا



    برمنگھم (نیوز ڈیسک) بالوں کی صحت ہم سب کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہم میں سے اکثر خراب ہوتے ہوئے بالوں کو بچانے کے لئے مہنگے شیمپوں اور کنڈیشنر وغیرہ استعمال کرتے رہتے ہیں جبکہ اصل وجوہات کی طرف توجہ نہیں دیتے۔
    مزید پڑھیں:حمل اور تاریکی لازم و ملزوم ، اولاد کے خواہشمند جوڑوں کیلئے مفید معلومات 
    ڈاکٹر جان واڈسٹین کا کہنا ہے کہ بالوں کو خشکی اور کھردرے پن سے بچانے اور انہیں ٹوٹنے اور گرنے سے روکنے کے لئے پروٹین، گلوکوز، وٹامن اور معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے جن کے حصول کے بہترین طریقے درج ذیل ہیں:
    ٭ سفید بالوں کا علاج
    اخروٹ میں بائیوٹین، وٹامن ای اور اومیگا تیل پایا جاتا ہے جبکہ اس میں کاپر بھی ہوتا ہے۔ اخروٹ کے غذائی اجزاءمیلانین پیدا کرتے ہیں جن کے باعث بالوں کا رنگ سیاح اور چمکدار رہتا ہے۔
    ٭ بالوں کی نشوونما کے لئے
    کوینا بوٹی کے بیج ایک خاص قسم کے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو ضرورت کے مطابق امائینو ایسڈ اور خصوصاً لائسین فراہم کرتے ہیں۔ یہ بیج بالوں کی نشوونما کے لئے بہترین نسخہ ہیں۔
    ٭ لمبے بالوں کے لئے
    بالوں کے باریک ہونے،گرنے یا لمبے نہ ہونے کی بنیادی وجہ آئرن کی کمی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے چربی کے بغیر گوشت یا دالوں کا استعمال کریں۔
    ٭ مضبوطی اور لچک کے لئے
    انڈوں میں پائی جانے والی پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی، بائیوٹین بالوں کو مضبوط اور لچکدار بناتی ہیں جس کی وجہ سے یہ توٹتے نہیں ہیں اور گرنا کم ہوجاتے ہیں۔
    ٭ خشکی کے علاج کےلئے
    بالوں کی خشکی اور سکری کے علاج کے لئے ان کی جڑوں میں تیل پیدا کرنے والے گلینڈز کو متحرک کرنا ضروری ہے اور اس کے لئے سمندری غذائیں مثلاً جھینگے، کیکڑے اور لابسٹر بہت مفید ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے کدوکے بیج بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
    مزید پڑھیں:کھانے کے علاوہ زیتون کے تیل کے 7 حیرت انگیز فوائد 
    ٭ بالوں کو جوان رکھنے کےلئے
    بڑھتی عمر کے ساتھ بال خشک اور کمزورہوجاتے ہیں لیکن جئی کا دلیہ کھانے والوں کو اس مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور ان کے بال صدا جوان رہتے ہیں۔
    ٭ دو منہ کے حل کےلئے
    وٹامن سی کی کمی سے جسم میں فری ریڈیکل پیدا ہوتے ہیں جو بالوں کے سروں کو کمزور کردیتے ہیں اور یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے سرخ مرچ، کینو، سٹرابیری، ٹماٹر اور ہر قسم کے ترشاوہ پھلوں کا استعمال کریں۔

    0 comments:

    Post a Comment