Saturday 30 August 2014

عمران خان کیلئے تشویشناک خبر، وزیرا عظم نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا:' پیو' سروے


قومی
 9
واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وطن عزیز اس وقت دھرنوں کے باعث بحران سے دوچار ہے اور تصور کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے عوام میں حکومت کی غیر مقبولیت کے عکاس ہیں تاہم حال میں ہی بین اقوامی ادارے پیو  کی جانب سے جاری کیا جانے والا سروے کچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے  ۔ ادارے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، پاک فوج اور زرداری کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے جبکہ عمران خان کی مقبولیت میں دوسال سے مسلسل کمی آرہی ہے ۔ سروے  رپورٹ کے مطابق 64فیصد پاکستانیوں کی رائے مو جودہ دھرنو ں کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے حق میں ہے جبکہ 32فیصد لوگ ان کے خلاف رائے رکھتے ہیں،پنجاب میں وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت کا گراف 75فیصد تھا۔
 دوسری جانب عمران خان کی مقبولیت مسلسل دوسال سے کم ہورہی ہے جو 70فیصد سے کم ہوکر 53فیصدہوگئی ہے اور یوں دوسال کے دوران ان کی حمایت میں 17فیصد کمی آئی ہے۔اس تما م بحران میں آرمی کی مقبولیت میں حیر ت انگیز اضافہ ہو ا ہے ، اور 87فیصد لوگوں نے آرمی کے کردار کو مثبت قرار دیا ہےجبکہ سابق سابق صدر زرداری کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہواہے جو بڑھ کر 27فیصد ہوگئی ہے ۔ 25فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment