Friday 29 August 2014

عینک سے نجات کے لئے صرف ایک قطرہ



تعلیم و صحت
 0
لندن (نیوزڈیسک ) برطانوی سائنسدانوں نے پڑھنے والی عینک سے جان چھڑانے کے لئے ایک نئی تکنیک ایجاد کر لی۔ یہ ایجاد ایک ایسا ڈراپ (قطرہ) ہے، جو آپریشن کے ذریعے متعلقہ شخص کی آنکھوں میں نصب کر دیا جاتا ہے۔ رین ڈراپ (Raindrop) کے نام سے بنائے جانے والی اس سائنسی تیکنک کی تنصیب کے دوران مریض کو بالکل بھی تکلیف نہیں ہوتی اور وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ کسی بھی تحریر پر فوکس کر سکے۔ ابتدائی طور پر اس تکنیک پر امریکی سائنسدانوں نے تحقیق کی لیکن اس کا عملی مظاہرہ واررک شائر میں دیکھنا کو ملا، جہاں برطانوی سکول کی ایک 57 سالہ خزانچی لیناڈا میرنگی کی آنکھوں میں رین ڈراپ ڈالے گئے۔ اس نئی تکنیک کو لیزر سرجری کا متبادل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ لیزر سرجری کے لئے جہاں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، اس نئی تکنیک کی تنصیب میں صرف 10منٹ لگتے ہیں۔ آپریشن کے دوران بے ہوشی (سن کرنے) والے قطرے مریض کی آنکھوں میں ڈال دیئے جاتے ہیں، تاکہ وہ آنکھوں کو جھبک نہ سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کا کمزور ہو جانا ہمارے ہاں عام بات ہے، تو ایسی صورت حال میں بینائی کی کمی کا شکار افراد کے لئے نئی تکنیک کسی نعمت سے کم نہیں۔ ابتدائی طور پر اس رین ڈراپ کی قیمت اڑھائی سو پاﺅنڈ مقرر کی گئی ہے،جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو فائدہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment