Sunday 31 August 2014

بچون کو تنہا سلانا چاہےے یا والدین کے ساتھ ؟ سائنس نے جواب دے دیا


 31 اگست 2014 (22:47)
    اوسلو (نیوز ڈیسک) اگر آپ کا ننھا بچہ ٹھیک طور پر سو نہیں پاتا اور بار بار جاگ جاتا ہے تو شاید اسے علیحدہ سلانے کی ضرورت ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو ساتھ سلانے سے ان کی نیند خراب ہونے کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے اور والدین کیلئے بھی پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ نارویجین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی مشترکہ تحقیق میں 55 ہزار سے زائد خواتین کی رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن بچوں کو مائیں ابتدائی چند ماہ میں اپنے ساتھ سلاتی ہیں وہ ڈیڑھ سال کی عمر میں نیند کے زیادہ مسائل کا شکار تھے اور وقفے وقفے سے جاگ جاتے تھے۔
    ڈاکٹر ماری ہائیسنگ کا کہنا ہے کہ بچوں کو اپنے سے علیحدہ لیکن اپنے قریب سلانا چاہئیے۔ ماں اور بچے کے ایک ہی بستر پر سونے سے دونوں کیلئے نیند کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ننھے بچوں کو ماں کا دودھ پینے کیلئے بھی بار بار جاگنا پڑتا ہے لیکن اس کا نیند پر منفی اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ سائنسدانوں نے ایک رات میں چھ گھنٹے ماں کے ساتھ سونے کو اکٹھے سونے کی تعریف میں شامل کیا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment