Friday 5 September 2014

بندر شہریوں میں پیسے بانٹنے لگا



    نیو دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے پر فضا شہر شملہ میں ایک نیک دل بندر نے سخاوت میں بڑے بڑے مالداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غریب لوگوں پر ہزاروں روپے لٹا دئے۔لوگ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ ایک بندر نوٹوں سے بھرا تھیلا لے کر ایک عمارت کی چھت پر چڑھ گیا اور پھرنوٹوں کی بارش شروع ہو گئی ۔لوگوں نے بھاگ بھاگ کر رقم اکھٹی کرنا شروع کر دی کچھ دیر تک یہاں رقم لٹانے کے بعد بندر نے ایک اور علاقے کا روخ کیا اور ایک درخت پر بیٹھ کر دوبارہ نوٹ لٹانے شروع کر دئے۔اس کے بعد اس نے مزید سفر جاری رکھا اور لوگ اس کے پیچھے بھاگ بھاگ کر مالا مال ہوتے رہے۔اور یہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا اور کُل 10000روپے کی رقم تقسیم کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بندر نے ایک زیر تعمیر عمارت سے رقم کا تھیلا اٹھایا اور پھر اسے تقسیم کرنے لگا۔یہ رقم عمارت میں کام کرنے والوں کو بطور معاوضہ دی جاتی تھی۔

    0 comments:

    Post a Comment